ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مینگلور میں طلبا کی جانب سے پولس پر حملہ کا الزام : پولس سے بندوق چھین کر توڑ نے کے الزام میں تین گرفتار

مینگلور میں طلبا کی جانب سے پولس پر حملہ کا الزام : پولس سے بندوق چھین کر توڑ نے کے الزام میں تین گرفتار

Sun, 20 Dec 2020 20:11:15    S.O. News Service

منگلورو:20؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) مینگلور کے کاوؤر پولس تھانہ حدود کے چک پوسٹ پر ڈیوٹی پر فائز پولس عملے پر طلبا ٹیم کی طرف سے  جمعہ کی دیر رات حملہ کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولس نے تین طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طلبا کے حملہ میں  اے ایس آئی ایشور سوامی ، کانسٹبل کرن اور رویندر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

معاملے کو لےکر چک منگلور کے نتین (22)، منڈیا کے ہرش(22)، شیموگہ کے وجو(22)نامی طلبا کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔  سکلیشپور سے تعلق رکھنے والے ایک اور  ملزم رتیک (22) بھی اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبر ہے۔ پولس کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق یہ سبھی طلبا شہر کی ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں اور کسی مہمان خانے  میں کرایے پر رہتےہیں ۔

 بتایا گیا ہے کہ طلبا دو بائک کے ذریعے تنیر باوی بیچ پر تفریح کے لئے گئےہوئے تھے، علی الصبح ڈیڑھ بجے جب اپنے کمروں کی طرف لوٹتےہوئے پنمبور جنکشن کے قریب ایک لاری پر پتھراؤ کیا تو لاری ڈرائیور نے کولور چک پوسٹ پر موجود پولس کو واقعہ کی جانکاری دی ۔ اطلاع پاتےہی حرکت میں آئی پولس کولور میں  بائک روکنے کے لئے بیاری کیڈ  لگائے ۔ اس کے باوجود ایک بائک پولس کو چکما دے کر آگے چلی گئی  تو دوسری  بائک کو روکنے پولس آگے بڑھی جس کے دوران پولس حملہ کئے جانے کی بات کہی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے  پولس کے پاس موجود بندوق بھی توڑ ڈالی ۔ جس پر  پولس نے دو ملزموں کو گرفتارکیا ۔ بقیہ دو ملزموں کو تھوڑی دیر بعد گرفتارکرلیاگیا ۔ معاملے کو لےکر کاؤور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: